Saiyyad Ali

Add To collaction

لیکھنی کہانی - جب ملا نصیر الدین قاضی بنے

ملا نصیر الدین قاضی بن گئے ۔ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا قاضی صاحب بتاو اگر ایک گائے دوسری گائے کو مار دے تو قانون کیا کہتا ہے . ؟ ملا نصیر الدین نے کہا یہ صورت حال پر منحصر ہوگا. تب اس آدمی نے کہا دراصل آپ کی گائے نے میری گائے کو مار دیا

ملا نصیر الدین نے کہا دیکھو گائے بے عقل بے زبان جانور ہے ، اس کے عمل پر نہ گائے نہ مالک پر کوئی قانون اتا ہے . کیونکہ یہ جرم نہیں ہے ، ہم آپ سے بس اظہار افسوس کر سکتے ہیں۔ اس آدمی نے کہا قاضی صاحب اگر قانون یہی ہے تو پھر میں آپ سے افسوس کرتا ہوں کیونکہ اصل میں میری

گائے نے آپ کی گائے کو مارا ہے.

ملا نصیر الدین کی تیوریاں بدل گئیں ۔ اس نے کہا قانون اتنا بھی سیدھا نہیں ، اپنے ماتحت سے کہا قانون کی وہ اوپر رکھی کالی کتاب اٹھا نا تا کہ اس کو بتایا جائے اس کی گائے اور اس نے کیا جرم کیا ہے ، ہمارے معاشرے میں اس وقت اسی کالی کتاب کا قانون رائج ہے. طاقتور کیلئے اس میں جرم

نہیں اور کمزور کیلئے کچھ بھی تلاش کر لیں

   14
1 Comments

Mohammed urooj khan

17-Feb-2024 04:02 PM

Q👌🏾👌🏾

Reply